بالا بند

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ گوشوارہ یا زر دوزی پٹی جو پگڑی کے اوپر باندھتے ہیں، سرپیچ، سربند۔ "بالابند اور سہرۂ مروارید کے عطیے سے سرفراز فرمایا۔"      ( ١٩٣٤ء، بہادر شاہ کا روزنامچہ، ١٤١ ) ٢ - ایک قسم کا لبادہ، ایک طرح کا کوٹ۔ (ماخوذ : نوراللغات، 547:1؛ جامع اللغات، 392:1)

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'بالا' کے ساتھ مصدر بستن سے مشتق صیغۂ امر 'بند' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'بالابند' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "بادشاہ نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ گوشوارہ یا زر دوزی پٹی جو پگڑی کے اوپر باندھتے ہیں، سرپیچ، سربند۔ "بالابند اور سہرۂ مروارید کے عطیے سے سرفراز فرمایا۔"      ( ١٩٣٤ء، بہادر شاہ کا روزنامچہ، ١٤١ )

جنس: مذکر